تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39

اسامہ ایبٹ آباد میں القاعدہ اورطالبان رہنماؤں سے ملتے رہے

اے آر وائی - لندن : برطانوی اخبار نے دعوٰ ی کیا ہے اسامہ بن لادن ایبٹ آباد کمپاؤنڈ میں اہم القاعدہ اور طالبان رہنماؤں سے ملتے رہے، امریکا سمیت چھ ممالک ان کی ہٹ لسٹ پر تھے۔



سنڈے ٹیلی گراف کے مطابق برطانوی انسداد دہشتگردی کےماہرین اسامہ کے کمپاؤنڈ سے حاصل مواد کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ کام امریکیوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ میں القاعدہ کے ممکنہ حملوں کے منصوبے منظر عام پر آنے کے بعد واشنگٹن نے لندن کو معلومات کے جائزہ کی اجازت دی ہے۔



برطانوی میڈیا نےبتایا ہے کہ تازہ معلومات کے مطابق ایک طالبان کمانڈر نے انکشاف کیا کہ اسامہ بن لادن صرف پیغام رساں پر انحصار نہیں کرتے تھے۔ وہ سینئر القاعدہ اور طالبان رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرتے تھے۔ طالبان کمانڈر کے مطابق عرب سرمایہ کار بھی اسامہ سے ملاقات کیا کرتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.