تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39

یمن: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 6 فوجی ہلاک، 7 زخمی

اے آر وائی - صنعا : یمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ ادھر مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے پینتیس افراد زخمی ہوگئے۔



حکام کے مطابق صوبے بیادا کے قصبے ردا میں یمنی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یمن کے جنوبی شہر تیز میں حکومت مخالف مظاہرین کے جلوس پر علاقے کی بلند عمارتوں پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پینتیس مظاہرین زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.