1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39
یوم النکبہ ریلیوں پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ،16فلسطینی شہید
اے آر وائی - مقبوضہ بیت المقدس : فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں یوم النکبہ پر فلسطینیوں کی ریلیوں پر شام، لبنان اور غزہ سرحدوں پر اسرائیلی فائرنگ اور شیلنگ میں سولہ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
انیس سو اڑتالیس کی عرب اسرائیل جنگ کے نتیجے میں اسرائیلی قیام کے دن کے موقع پر ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی سرحدوں کے ساتھ شام، لبنان اور غزہ میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ شام میں گولان کی پہاڑیوں پر ہزاروں افراد اسرائیلی سرحد پر اکٹھےہوئے۔
اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سولہ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے پُر عزم ہے۔