1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39
پاک امریکہ تعلقات نازک موڑ پر ہیں، جان کیری
اے آر وائی - کابل : امریکی سینٹ کے خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر جان کیری نے کہاہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاک امریکہ تعلقات نازک موڑ پر آگئے ہیں۔
کابل میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس بات کے شواہد ہیں کہ طالبان کے ٹھکانوں کے بارے میں پاکستان آگاہ ہے اور ان شواہد نے صورتحال خراب کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے افغانستان میں طالبان کے ساتھ مفاہمت کا موقع ملا ہے۔
سینیٹر جان کیری آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ دورے کے دوران وہ پاک امریکہ تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔