تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39

اسامہ کیخلاف کارروائی اوباما کا جرات مندانہ فیصلہ تھا، گیٹس

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسامہ کو ہلاک کرنے کی صدر اوبامہ کی کارروائی جرات مندانہ فیصلہ تھا ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن سے پہلے وہ اسامہ کی وہاں موجودگی کی اطلاع کی درستگی کے حوالے سے فکرمند تھے۔ کیونکہ اسامہ کی موجودگی کے شواہد تھےتاہم براہ راست ثبوت نہیں تھا۔ انکا کہنا تھا کہ دو ہزار ایک کے بعد اسامہ کے حوالے سے سب سے مستند شہادت ملی جس کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.