1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39
اسامہ قتل سے پہلے امریکی قید میں تھے، احمدی نژاد
اے آر وائی - تہران : ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ صدر بارک اوباما نے آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لئے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن ہلاکت پہلے سے طویل عرصے سے امریکی قید میں تھا۔ اور بعد ازاں اسامہ کو سیاسی فائدے کے لئے قتل کردیا گیا۔ تاکہ اوبامہ کی اگلے انتخابات میں کامیابی یقینی بنائی جاسکے۔