1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39
مصری وزیرخارجہ عرب لیگ کےنئےسیکریٹری جنرل منتخب
اے آر وائی - قاہرہ : مصر کے وزیرخارجہ نبیل العرابی عرب لیگ کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عرب لیگ کے نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہونا تھا۔ عرب لیگ کے انتخاب میں سیکریٹری جنرل کیلئے مصری وزیرخارجہ نبیل العرابی کے مد مقابل قطری حکومت کے نمائندے تھے۔ مگر سفارتکاری کے نتیجے میں قطر نے اپنے نمائندے کا نام واپس لے لیا۔ نبیل العرابی اپنے ہم وطن امر موسیٰ کی جگہ لیں جو دس سال تک عرب لیگ سیکریٹری جنرل رہے۔