1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:39
تیونس:القاعدہ سے تعلق کے الزام میں دو افراد گرفتار
اے آر وائی - رمادی: تیونس میں القاعدہ سے تعلق کے الزام میں دو افراد کو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتارکرلیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیونس کی سیکورٹی فورسز نے دونوں دہشت گردوں کو لیبیائی سرحد کے قریب رمادی کے علاقے سے گرفتارکیا۔ ملزمان سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
تیونس کے حکام کے مطابق گرفتار افراد کے افغان شہریت کی سفری دستاویزات تھیں۔ عرب اور مغربی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ لیبیا میں خانہ جنگی کا فائدہ اٹھا کر القاعدہ بڑے پیمانے پر تباہی کے ہتھیار اور ایٹنی ایئرکرافٹ گن حاصل کرسکتی ہے۔