1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40
شام: سیکورٹی فورسز کی گولہ باری، کم از کم 7 شہری ہلاک
اے آر وائی - دمشق: شام کے سرحدی قصبے پر سیکورٹی فورسز کی گولہ باری سے کم از کم سات شہری ہلاک ہوگئے۔ ہزاروں شامی باشندے خراب صورتحال کے باعث لبنان ہجرت کرگئے۔
ذرائع کے مطابق شامی فوجوں نے لبنان کی سرحد سے ملحق قصبے تل کیلاک کو محاصرے میں لے کر گولہ باری کردی جس سے کم ازکم سات شہری ہلاک ہوگئے۔ قصبے کے ایک رہائشی نے برطانوی خبررساں ایجسنی کو بتایا کہ صدر بشار الاسد کی خنجروں سے مسلح حامی فوج اورپولیس کی سرپرستی میں قصبے میں گھس کر نہتے لوگوں پرحملہ کردیا۔ حکام کے مطابق شام کے سرحدی علاقوں کی خراب صورتحال کے سبب ہزاروں شامی باشندے لبنان ہجرت کرگئے ہیں۔