1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40
امل کیلئے اسامہ بن لادن کا رشتہ ٹھکرا دیا تھا، والد عبدالفتح
اے آر وائی - صنعا: اسامہ بن لادن کے سسرال عبدالفتح السعدا نے کہاہے کہ انہوں نے امل فتح کیلئے اسامہ بن لادن کا رشتہ ٹھکرا دیا تھا ۔ یمن میں غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امل سے اسامہ کا رشتہ انیس سو ننانوے میں طے پایا۔ اور انہوں نے اسامہ بن لادن کی جانب سے متعدد بار کے مطالبے کے بعد امل کو افغانستان کے سفر کی اجازت تھی۔ شادی کے وقت امل کی عمر اٹھارہ سال تھی۔
انہوں نے کہاکہ ان کی بیٹی اسامہ بن لادن کی بیوی تھی لیکن اس کا القاعدہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اور وہ بے قصور ہیں۔ عبدالفتح السعدا نے کہا کہ وہ اسامہ بن لادن کی کارروائیوں اور القاعدہ کے حق میں نہیں تھے۔ اور وہ اپنی بیٹی کو واپس یمن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امل کے ایک استاد نے اسامہ کا رشتہ مانگا تھا۔