1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40
ملائشیا:سابق ڈپٹی وزیر اعظم انور ابراہیم کیخلاف ٹھوس شواہد
اے آر وائی - کوالالمپور : ملائشیا کی عدالت کوسابق ڈپٹی وزیر اعظم انور ابراہیم کیخلاف لواطت کیس کےشواہد مل گئے۔ سابق ڈپٹی وزیر اعظم کیخلاف سیف البخاری اذلان نے عدالت میں لواطت کیس کے شواہد پیش کردیے ہیں اور جج نے انور ابراہیم کو صفائی کیلئے طلب کرلیا ہے۔
ملزم کا کہنا ہے کہ یہ کیس آئندہ انتخابات میں ان کی ساکھ تباہ کرنیکی سازش ہے۔ جبکہ جج نے سیف ا لبخاری اذلان کے دلائل کو کافی قراردیا ہے،انور ابراہیم کو 1998 میں اسی طرح کے الزام کی پاداش میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا تھا۔