تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40

متحدہ عرب امارات کی بیلک واٹر کے یونٹ کی موجودگی کی تصدیق

اے آر وائی - ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات نے بدنام زمہ امریکی سیکورٹی کمپنی بیلک واٹر کے یونٹ کے موجودگی کی تصدیق کردی، یو اے ای حکام کا کہناہے کہ غیر ملکی کنٹریکٹرز فوج کو تربیت دے رہے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سینئر فوجی حکام نے ایجنسی کو بتایا کہ سابقہ بلیک واٹرکے تیسرے نام سے موجودگی قانونی اورجائزہے۔ یہ غیر ملکی کنٹریکٹرز متحدہ عرب امارات کی فوج کو کمانڈو تربیت دیتے ہیں۔



گزشتہ روز امریکی اخبار نے نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں کہا تھا کہ بلیک واٹر کے سابق بانی ایرک پرنس نے متحدہ عرب امارات کے صحرا میں بلیک ریفلیکس ریسپانسز کے نام بلیک واٹر کا ایک یونٹ قائم کیا ہے۔ اور آٹھ سو کولمیبن اور دیگر رنگ روٹس کو تربیت دی جارہی ہے۔ اخبار کے مطابق یہ کمانڈوز متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی حفاظت کرینگے۔ اور ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے بچائینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.