1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40
اسرائیل نے ملائیشیا کے کارکنوں کوغزہ جانے سے روک دیا
اے آر وائی - غزہ: غزہ کی زمینی اور سمندری ناکہ بندی جاری ہے، اسرائیل نے ملائیشیا کے جنگ مخالف کارکنوں کے جہاز کو غزہ جانے سے روک دیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کے جنگ مخالف کارکن اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑ کر غزہ میں محصور ہزاروں فلسطینیوں کی مدد کیلئے جارہے تھے۔
اسرائیلی بحریہ نے جہاز پر فائرنگ کرکے اسے واپس مصر جانے کا حکم دیا۔ یہ جہاز مشرقی یورپ کے ملک مالدووا کا ہے اور ملائشیا کے جنگ مخالف کارکنوں نے لیز پر لیا ہواہے۔ اسرائیل گزشتہ کئی برسوں سے غزہ کی زمینی اور سمندری ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سے پہلے بھی متعدد امدادی جہازوں کو پکڑا اور متعدد کو واپس کیا جاچکا ہے۔