تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40

پاکستان میں ایٹمی پروگرام تیزی سے بڑھ رہا ہے

اے آر وائی - نیویارک : غیر ملکی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ایٹمی پروگرام تیز کردیا، ایک سو وارہیڈ اور بیس ایٹمی بم بنانے کا مواد اکٹھا کرلیاہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسے یقین ہے کہ پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کے حفاظت کیلئے مکمل اقدامات کئے ہیں۔



امریکی جریدے نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنے جوہری پروگرام کو جارحانہ انداز سے وسیع کررہاہے۔ خوشاب میں تیسرے جوہری ری ایکٹر کے بعد چوتھے ری ایکٹر کی بھی تیاری جاری ہے اور پاکستان کا جوہری پروگرام دنیا میں تیزی سے وسیع ہونے والا ایٹمی پروگرام ہے۔



امریکی کانگریس حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جریدے کو بتایا کہ انٹیلی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایک سال کے اندر ایک سو ایٹمی وار ہیڈ اور بیس بم بنانے کا مواد اکٹھے کرلیا ہے۔ جریدے کے مطابق پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت آئندہ دس برس میں اپنی فوج پر پانچ ارب ڈالر خرچ کریگا اور پاکستان کے پاس اپنی دفاع کی صلاحیت پیدا کرنا ناگزیر ہے۔ رابطہ کرنے پر امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.