1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:40
آئرش ریپبلکن آرمی کی دھمکیوں کے بعد برطانیہ میں سیکیورٹی سخت
اے آر وائی - لندن : آئرش ریپبلکن آرمی کی دھمکیوں کے بعد برطانیہ بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ شاہی محل کے راستے میں ملنے والے مشکوک بیگ کو تباہ کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی پولیس نےلندن میں میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ آئرش ریپبلک آرمی کی جانب سے دھمکیاں ملی ہیں اور اس حوالے سے لندن سمیت ملک بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔
اس سے قبل شاہی محل کی طرف جانے والے روڈ پر پڑے مشکوک بیگ کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا گیا اور اہم تنصیبات پر سیکورٹی بڑھا دی گئی۔