1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41
امریکہ کی چین کے مقابلے کیلیے ڈرون بردار بحری بیڑے کی تیاری
اے آر وائی - یوکوسوکا : امریکہ نے چین کی فوجی ترقی روکنے کیلئے ڈرون بردار بحری بیڑے کی تیاری شروع کردی ہے۔ یہ ڈرون سمندر سے استعمال ہو سکیں گے اور طویل وقت تک فضا میں رکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام اس بارے میں کچھ نہیں بتارہے کہ جاسوس طیاروں کو کہاں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی اہلکار کے مطابق ڈرونز کو ایشیا میں تعینات کیا جائے گا۔
امریکی فوج ساتویں بحری بیڑے کے وائس ایڈمرل اسکاٹ بشکرک کے مطابق یہ خطے میں مستقبل کی امریکی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے چین کا نام نہیں لیا تاہم عسکری تجزیہ نگاروں کے مطابق ڈرون چین کی فوجی پیشرفت بالخصوص میزائل شکن پروگرام کے مقابلے کیلئے ہیں۔ واشنگٹن کے سینئر عسکری تجزیہ نگار پیٹرک کرونئن کے مطابق چین کی جدید اسلحہ کی تیاری میں پیشرفت امریکہ کیلئے طویل المدتی خطرہ ہے۔