1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41
خلیج عدن میں چینی بحریہ کی مشقیں
اے آر وائی - عدن : خلیج عدن میں چینی بحریہ نے جنگی مشقیں وینزہو کی ہیں جن میں ہیلی کاپٹروں سے سمندر میں موجود اہداف پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وینزہو مشقوں میں چین کے آٹھویں نیول دستے نے حصہ لیا۔ مشقوں میں دوہزار میٹر کی بلندی سے سمندر میں اہداف طے کئے گئے اور ایک ہزار میٹر کی بلندی سے شیلنگ کی گئی۔ اس دوران بحری بیڑے اور جنگی جہازوں سے موثر رابطہ کے ذریعے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ مشقیں خلیج عدن کے ساتھ صومالیہ کے پانیوں میں بھی کی گئیں۔