تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41

ہیلری کلنٹن جلد پاکستان کادورہ کریں گی،امریکا

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات کیلئے پاکستان کوکہاتھا۔امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔



واشنگٹن میں ا مریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نےبریفنگ میں بتایاکہ امریکا کےخصوصی نمائندے برائے پاکستان اور افغانستان مارک گروسمین اور وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن جلد پاکستان کادورہ کریں گی ،تاہم تاریخوں کااعلان نہیں کرسکتے۔



ایک سوال کےجواب میں مارک ٹونر نے کہاکہ پاکستان میں موجود جن تین افراد کے خلاف فردجرم عائد کی گئی ان تک رسائی کے بارے میں انھیں علم نہیں۔انھوں نے بتایاکہ آئی ایم ایف کے سربراہ کوسفارتی استثنیٰ حاصل ہے یانہیں ،اس بارے میں ماہرین بتا سکتے ہیں۔عالمی مالیاتی ادارے کے سربراہ کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.