تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41

پاکستان کو امریکی امداد کی فراہمی مشکلات کا شکار

اے آر وائی - واشنگٹن : پاکستان کو امریکی امداد کی فراہمی مشکلات کا شکار ہونا شروع ہوگئی ۔ سروے پول میں نوے فیصد امریکیوں نے امدادی پروگرام کی مخالفت کردی۔ دوسری جانب امریکی سینٹ کی امدادی شرح منظور کرنے والی اور آرمڈ سروسز کمیٹی کے ارکان نے بھی پاکستان کو اضافی امریکی امداد پر تحفظات کا اظہار کردیا۔



پاکستان سب سے زیادہ امریکی امداد وصول کرنے والے چند ممالک میں سے ایک ہے۔ امریکی انتظامیہ نے مالی سال دو ہزار بارہ میں پاکستان کو تقریبا تین ارب ڈالر امداد کی فراہمی کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس میں سے ایک اعشاریہ چھ ارب ڈالر فوجی اور ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر معاشی ہے۔ تاہم ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور پھر اس حوالے سے جاری انکشافات نے امریکا میں پاکستان مخالف جذبات کو گرم کردیا ہے۔



ایک ممتاز امریکی ٹی وی چینل کی جانب سے کرائے گئے سروے پول میں نوے فیصد امریکی عوام نے پاکستان کو امداد کی فراہمی کی مخالفت کردی ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹ کی امدادی شرح منظور کرنے والی اور آرمڈ سروسز کمیٹی نے بھی ارکان کانگریس کے نام ایک خط میں پاکستان کے لیے اضافی امریکی امداد کی منظوری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دونوں کمیٹیوں کے ارکان نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان اسامہ بن لادن کے حوالے سے اٹھائے گئے تمام سوالات کے جوابات نہیں دیتا، کمیٹی پاکستان کو اضافی امداد پر آمادہ نہیں ہوسکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.