تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41

آئی سی سی کے وکیل کا کرنل قذافی کے وارنٹ گرفتاری کا مطالبہ

اے آر وائی - ہیگ : جنگی جرائم کی عالمی عدالت کے وکیل استغاثہ نے لیبیا کے سربراہ کرنل قذافی، ان کے بیٹے سیف الاسلام قذافی اور انٹیلیجنس سربراہ کے وارنٹ گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔ دوسری جانب لیبیا کا ایک وفد ملک میں جاری بحران کے خاتمے پر مذاکرات کیلئے آج روس پہنچ رہا ہے۔



جنگی جرائم کی عالمی عدالت کے وکیل استغاثہ لوئیس مارینو نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے کرنل قذافی، سیف الاسلام قذافی اور انٹیلیجنس سربراہ عبداللہ سنوسی کے خلاف مضبوط کیس تیار کیا ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ افراد نے اپنے شہریوں پر حلموں کے براہ راست احکامات دینے میں ملوث ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آئی سی سی کے اس اقدام کو انصاف کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے۔



دوسری جانب لیبیائی حکام کا کہنا ہے کہ جنگی جرائم کی عالمی عدالت کی جانب سے معمر قذافی اور ان کے معاونین کے وارنٹ گرفتاری کا مطالبہ بے مقصد بات ہے۔ لیبیا کے نائب وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا آئی سی سی کے ایک سو چودہ رکن ممالک میں نہیں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عدالت کو لیبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔



دوسری جانب برطانیہ نے کہاہے کہ نیٹو اور اتحادی ممالک لیبیا میں طویل آپریشن کیلئے تیار ہیں جبکہ لیبیا کا ایک وفد ملک میں جاری بحران کے خاتمے پر مذاکرات کیلئے آج روس پہنچ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.