تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41

حسنی مبارک نے مصری قوم سے معافی مانگنے کا اعلان کردیا

اے آر وائی - قاہرہ : مصر کے سابق صدر حسنی مبارک نے اپنی اور سابق حکمراں خاندان کی زیادتیوں پر مصری قوم سے معافی مانگنے کا اعلان اور لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔



مصر کے ایک اخبار نے مصری اور عربی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سابق صدر حسنی مبارک ایک خط تحریر کررہے ہیں جو عربی اور مصری ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائے گا۔ خط میں سابق صدر اپنی اور اپنے خاندان کی زیادتیوں پر قوم سے معافی مانگیں گے۔ وہ معافی نامے میں اپنے ان تمام رویوں کی بھی معافی مانگیں گے جو انہوں نے اپنے معاونین کے گمراہ کن مشوروں پر عمل کرتے ہوئے اٹھائے۔



اخبار کے مطابق سابق صدر حسنی مبارک اپنے اثاثے بھی ریاست کے حوالے کرنے کو تیار ہیں تاکہ مسلح افواج کی سپریم کونسل ان کے لیے عام معافی پر غور کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.