1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41
زیادتی کیس، آئی ایم ایف کے سربراہ کو جیل بھیج دیا گیا
اے آر وائی - نیویارک: آئی ایم ایف کے سربراہ ڈومنیق اسٹراس کاہن کو نیویارک ہوٹل ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں عدالتی ریمانڈ پر بیس مئی تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔ نیویارک کی عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد اسٹراس کاہن کی ضمانت کی درخواست مستردکردی۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر آئی ایم ایف کے سربراہ اجڑے اجڑے لگ رہے تھے۔ ان پر خاتون سے زیادتی کی کوشش اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد ہیں۔ جن پر پانچ سے پچیس سال کی سزا ہوسکتی ہے۔ اسٹراس کاہن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل بے گناہ ہے۔
اسٹراس کاہن کو گزشتہ روز نیویارک میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ فرانس جانے کیلئے طیارے میں سوار ہوچکے تھے۔