1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41
اسامہ کی معلومات انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہوئی، سی آئی اے
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی سی آئی اے کے سربراہ لیون پینیٹا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج کو اسامہ بن لادن کے بارے میں معلومات خفیہ ایجسنی کی حراست میں موجود کسی شخص سے نہیں بلکہ دیگر انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہوئی تھی۔
معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ سی آئی اے کے سربراہ نے سینیٹر جان میک کین نے نام ایک مراسلے میں اسامہ بن لادن کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے زیر حراست افراد پر شدید تشدد کے الزامات پر تفصیلی اظہار خیال کیا ہے۔ سینیٹر میک کین نے دعوی کیا تھا کہ اسامہ بن لادن کے بارے میں معلومات اور ان تک پہنچنے کیلیے سی آئی اے نے اپنی تحویل میں موجود افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسامہ کے بارے میں معلومات ایجنسی کی حراست میں موجود کسی شخص نہیں بلکہ دیگر انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہوئی۔