1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:41
اسرائیل اورفلسطین کے درمیان امن معاہدہ دنوں کی بات
اے آر وائی - مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین امن معاہدہ دنوں کی بات ہے لیکن اسرائیلی حکومت اس پر آمادہ نظر نہیں آتی۔ ادھر یوم النکبہ پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے سولہ فلسطینیوں کی شہادت پر تین روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔
تل ابیب میں ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی مذاکرات کار صائب ارکات نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کو اس بارے میں فیصلہ پر پہنچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی قیادت امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں ناکام رہتی ہے تو فلسطینی ایک آزاد ریاست کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب فلسطین میں یوم النکبہ پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ میں سولہ فلسطینیوں کی شہادت پر تین روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مذمت ہے۔ تاہم امریکہ نے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو سرحدی دفاع کاحق حاصل ہے۔