1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:42
بھارت نیوی کو جدید بنانے کیلئے46.96 بلین ڈالرخرچ کررہا ہے
اے آر وائی - سنگا پور: بھارت نیول فورسز کو اگلے بیس سالوں کیلئے جدید بنانے کیلئے 46.96 بلین امریکی ڈالر خرچ کررہا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی بحریہ کے بارے میں تجزیہ کار اور امریکہ میں موجود کمپنی اے ایم آئی کے نائب صدر باب نوگنٹ نے کہا کہ سرمایہ کاری کی قدر و قیمت کو دیکھتے ہوئے بھارت جدید تباہ کن بحری جہاز نئی جنریشن کے ریڈار سسٹم اور جوہری آبدوزیں اور نئے بحری جہاز تیار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بری اور سمندر کے نیچے پلیٹ فارم پر بھارت کی سرمایہ کاری چین سےدو گناہ ہوجائے گی جو کہ جنگی جہازوں پر 23.99 ارب ڈالر خرچ کررہا ہے۔