1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:42
طرابلس کے رہائشی علاقے میں نیٹو کے فضائی حملے
اے آر وائی - طرابلس: لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے رہائشی علاقے میں نیٹو کے فضائی حملے سے دو عمارات میں آگ بڑھک اٹھی ،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے رہنما کرنل معمر قذافی کے ترجمان موسی ابراہیم کے مطابق علی الصبح طرابلس کا رہائشی علاقہ بمباری سے گونج اٹھا،پولیس ہیڈکوارٹراور وزارت معائنہ نگرانی کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد عمارات میں آگ لگ گئی ،برطانیہ نے قذافی کو عہدے سے ہٹانے کے لئے دو ماہ سے جاری حملوں کو تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔