1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:42
ایکٹوبے:سیکورٹی ہیڈکوارٹرز پرخودکش حملے میں متعددافراد زخمی
اے آر وائی - ایکٹوبے: قازقستان کے شہر ایکٹوبے کے سیکورٹی ہیڈکوارٹرز کے باہر خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ قازقستان کے شہر ایکٹوبے میں قائم سیکورٹی ہیڈ کوارٹرز میں دروازے پر ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں خودکش حملہ آور کے علاوہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔