تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43

اسامہ کی موجودگی،پاکستان نے تحقیقات کاآغاز کردیا،جان کیری

اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسامہ کی پاکستان میں موجودگی اور آپریشن سے متعلق تحقیقات کے لیے چار علیحدہ کمیشن تشکیل دیئے ہیں، جن میں پاکستان آرمی، آئی ایس آئی، ایئرفورس اور ایک آزاد کمیشن شامل ہے۔



دورہ پاکستان سے واپسی پر واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی اعلیٰ حکام نے وعدہ کیا ہے کہ کوئی بھی اہلکار اسامہ کی موجودگی کے حوالے سے ملوث پایا گیا تو امریکہ کو آگاہ کیا جائے گا۔ سینیٹرجان کیری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات کررہا ہےتاہم پاکستانی حکومت نے کچھ غلطیوں کااعتراف بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کےشواہد نہیں ملے کہ پاکستان کواسامہ بن لادن کی موجودگی کاعلم تھا۔ اعلیٰ سطح کے پاک امریکا مذاکرات جلد ہوں گے۔پاک امریکا مذاکرات کے بعد ہیلری کلنٹن کا دورہ طے ہوگا۔ امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی سیکورٹی مفادات وابستہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.