تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43

مصری شہری سیف العادل القاعدہ کا نیا عبوری سربراہ مقرر

اے آر وائی - واشنگٹن : القاعدہ نے مصری اسپیشل فورسز کے سابق افسر سیف العادل کو تنظیم کا عبوری سربراہ مقرر کردیا۔ امریکی ٹی وی چینل نے القاعدہ کے سابق سینئر لیبیائی رہنما نعمان بینوٹ مین کے حوالے سے بتایا کہ القاعدہ کی قیادت نے سینئر عسکری اور اسٹریٹیجک ماہر سیف العادل کو اسامہ بن لادن کی موت کے بعد القاعدہ کا عبوری سربراہ مقرر کیا ہے۔



سیف العادل مصری شہری ہے اور اسے محمد ابراہیم مکاوی کے نام سے بھی بلایا جاتا ہے۔ نعمان بینوٹ مین نے بتایا کہ سیف کو منتخب کرنے کا مقصد کسی غیر عرب کو القاعدہ کا سربراہ منتخب کر کے تنظیم میں ابھرنے والے کسی ممکنہ ردعمل کو جانچنا ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.