تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43

پاکستان کی امداد روکنا مناسب نہیں، سینیٹر ہیری ریڈ

اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی سینٹ میں اکثریتی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سینیٹر ہیری ریڈ نے پاکستان کی امداد روکنےکی مخالفت کردی۔ یہ وقت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کا ہے۔



واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ہیری ریڈ نے کہا کہ امریکا کو نہایت مشکل وقت کا سامنا ہے۔ اسے یہ دیکھنا چاہیے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کس طرح بہتری لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت طاقت کا مظاہرہ کرنے کا نہیں ہے۔ سینیٹر ریڈ نے کہا کہ پاکستان کو کسی بھی قسم کی امداد کی فراہمی سے قبل اس پر بات ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ سینیٹر جان کیری نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں شدت پسندی کے خلاف اسلام آباد کی کوششوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے پاکستانی حکام کو امریکا کی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔



سینیٹر ہیری نے کہا کہ سینیٹر کیری کے دورے کے بعد پاکستان ایبٹ آباد میں گرنے والے امریکی ہیلی کاپٹر کی دم واپس کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.