تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43

لیبیائی فوج کا نیٹو کے بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اے آر وائی - طرابلس: لیبیائی فوج نے نیٹو کے بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ ادھر تیونس نے خبردار کیا ہے کہ اگر لیبیا نے جارحانہ کارروائیاں بند نہ کیں تو اس کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا۔



لیبیا کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ فوج نے نیٹو کے ایک بحری جنگی جہاز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مصراتہ پر گولہ باری کر رہا تھا۔ تاہم آزاد ذرائع سے دعوی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب تیونس نے لیبیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جار حانہ کارروائیاں نہ چھوڑیں تو تیونس اقوام متحدہ سے رجوع کرسکتا ہے۔ تیونس کے حکام نے کہا کہ لیبیا کی جانب سے سرحدوں کے اندر راکٹ حملے تیونس کی خودمختاری کے خلاف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.