تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:43

گوانتانامو جیل میں افغان قیدی کی خودکشی

اے آر وائی - گوانتانامو: امریکا کی بدنام زمانہ گوانتانامو جیل میں ایک افغان قیدی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق سینتیس سالہ افغان شہری عنایت اللہ پر القاعدہ کا رکن ہونے کا الزام تھا۔



جیل انتظامیہ کے مطابق عنایت اللہ کی ہلاکت سے اس وقت آگاہی ہوئی جب قید خانے کے محافظ بیرکس کی معمول کی چیکنگ کررہے تھے۔ جیل انتظامیہ نے دعوی کیا کہ اس نے خودکشی کی ہے۔ جنوری دو ہزار دو میں گوانتانامو قید خانے کی ابتدا کے بعد سے اب تک آٹھ قیدی دوران قید ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.