1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
کرکوک: دو بم دھماکوں میں بیس افراد ہلاک، چالیس زخمی
اے آر وائی - کرکوک:عراق کےشمالی شہرکرکوک میں دو بم دھماکوں میں بیس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئےہیں۔ عراق کی وزارت داخلہ نے پندرہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ بیس افراد ہلاک اور پندرہ ہلاک ہوئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پہلا دھماکا بغداد کے شمال میں دوسو پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر کرکوک کے وسطی بس اسٹاپ پر ایک کار میں ہوا پولیس اور حکام کے پہنچنے کے بعد دوسرا دھماکا ہوا جو پہلے کے مقابلے میں کم شدت کا تھا۔