تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44

افغانستان:طالبان کے حملے میں 35 مزدور ہلاک،20زخمی

اے آر وائی - کابل : افغانستان کے صوبے پکتیکا میں طالبان کے حملے سے روڈ تعمیر کرنیوالے 35 مزدور ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعہ خوست اورپکتیکا کہ سنگم پر واقع ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں مزدور روڈ کی تعمیر میں مصروف تھے کہ طالبان باغیوں کی فائرنگ سے 35 جاں بحق اور 20مزدور زخمی ہو گئے ،دوسری جانب گارڈز کی جوابی فائرنگ سے آٹھ باغی بھی ہلاک ہو گئے۔یاد رہے کہ حال ہی میں طالبان نے بہار حملوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.