1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ایک اور ملزم بھارت میں موجود
اے آر وائی - نئی دہلی: پاکستان کو دی گئی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ایک اورملزم کی بھارت میں موجودگی پر نئی دہلی حکومت کو اپنے میڈیا کی تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی حکومت کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں دو روز کے دوران دوسری غلطی سامنے آگئی انیس سو ترانوے کے بم دھماکوں کا مطلوب ملزم فیروز ممبئی جیل میں قید ہے۔
بھارت نےکہاتھاکہ اس کےپچاس مطلوب دہشت گرد پاکستان میں چھپےہوئےہیں اور حکومت پاکستان انہیں بھارت کے حوالے کرے اس فہرست کا بھانڈا گزشتہ روزبھارتی میڈیا نےپھوڑا اور مطلوب ملزمان میں شامل ایک شخص وازل قمرخان میڈیا کے سامنے آگیا جس پر بھارتی وزیرداخلہ چدم برم کو غلطی کا اعتراف کرنا پڑا ایک اور غلطی سامنے آنے پر بھارتی حکومت کو مزید جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔