تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44

اسٹریٹیجک مفادات پرپاکستان کا تعاون حاصل ہے،ہیلری

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر متعدد اہم اسٹریٹیجک مفادات پر امریکا کو پاکستان کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ امریکی نیوز چینل سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کی ہے تاہم امریکا پاکستان سے مزید نتائج چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اپنے مذاکرات میں اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ اس حوالے سے مزید کیا کیا جاسکتا ہے۔



اسامہ کی ہلاکت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ صدر اوباما نے دلیرانہ فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو یقین ہے کہ اعلی پاکستانی حکام کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی نہ کسی سطح پر کسی کو اس کے بارے میں علم تھا۔ پاکستان کا دورہ کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کے بعد ہوگا۔ اس سلسلے میں امریکی خصوصی ایلچی پاکستانی حکام سے بعض اہم امور پر گفتگو کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.