1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44
آئی ایم ایف کے مستعفی سربراہ کی ضمانت منظور
اے آر وائی - نیویارک: آئی ایم ایف کے مستعفی سربراہ ڈومینک اسٹراس کی ہوٹل ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں نیو یارک کی عدالت نے دس لاکھ ڈالر کی ضمانت منظورکرلی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اسٹراس کاہن کو گھر پر نظر بند رکھا جائے گا۔ اس سے پہلے آئی ایم ایف کے مستعفی سربراہ ڈومنیک اسٹراس کاہن پر خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
اسٹراس کاہن کو مین ہٹن کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کی ضمانت کی درخواست پر کارروائی ہوئی۔ پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایا کہ اسٹراس کاہن پر فردجرم عائد کردی گئی ہے۔ الزام عائد ہونے کے بعد ڈومنیک اسٹراس نے آئی ایم ایف کے سربراہ کے طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔