تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:44

جنوبی افریقہ: دو ٹرینوں میں تصادم، 600 سے زائد مسافر زخمی

اے آر وائی - سو ویٹو: جنوبی افریقہ میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں چھ سو سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ حادثہ سو ویٹو شہر میں شام کے وقت پیش آیا۔ جنوبی افریقہ کی میٹرو ٹرین سروس کے سربراہ نے جائے حادثہ کے دورے کے موقع پر کہا کہ ایسا بدقسمت حادثہ کبھی کبھار پیش آجاتا ہے۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.