1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47
پاکستان میں یکطرفہ کارروائی سے گریز نہیں کرینگے ،اوباما
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کسی اور القاعدہ یا طالبان لیڈر کا پتہ چلا تو وہ ایبٹ آباد جیسے یکطرفہ آپریشن کا حکم دیں گے ۔
یورپ کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے صدر اوباما نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پاکستان کی خود مختاری کی قدر کرتے ہیں لیکن امریکا دہشتگردی کےکسی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ وہ امریکا کو ہرحال میں محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔
ادھرامریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ایک ٹی وی انٹر ویو میں کہا کہ وہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سے متفق ہیں کہ پاکستانی رہنما اسامہ کی موجودگی سے لاعلم تھے،آئندہ کسی القائدہ رہنماکے خلاف پاکستان میں تنہا آپریشن کے سوال کا براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے انکا کہناتھا کہ جو امریکا پر حملہ کرے گا اسے کہیں بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔