تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47

خوست: خود کش حملے اور فائرنگ میں چھ ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک

اے آر وائی - کابل : افغان صوبہ خوست میں ٹریفک پولیس کے ہیڈ کواٹر میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں کم ازکم چھ افغان ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہوگئے.



افغان پولیس نائب کمانڈر اختر محمد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ آج صبح پانچ بجے کے قریب دو خودکش بمبار افغان ٹریفک پولیس کے ہیڈ کواٹر میں داخل ہوئے جس میں ایک نے کمرے کے اندر داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرا ٹریفک پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا.



دوسری جانب ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ فدائی حملے میں پندرہ ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔دریں اثناء افغان سرحدی علاقے رباط میں افغان سرحدی پولیس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس میں تین افغان پولیس اہلکار ہلاک چار زخمی،جس میں افغان سرحدی پولیس کے کمانڈر محمد امین ہلاک ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.