1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47
بغداد:خودکش دھماکہ، 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اے آر وائی - بغداد : عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں خودکش دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہناہے کہ خودکش دھماکہ بغداد کے شمال میں اس وقت ہوا جب عراقی پولیس کے اہلکار کار بم دھماکے کی تحقیقات کیلئے وہاں پہنچے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔