تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:47

فرانس: جی ایٹ اجلاس سے قبل ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

اے آر وائی - لی ہار : فرانس میں ہونے والے جی ایٹ اجلاس سے قبل ہزاروں افراد نے احتجاجی مارچ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امیر ممالک دنیا میں دولت کی مساوی تقسیم یقینی بنائیں۔



دنیا کے آٹھ بڑے صنعتی ممالک ، جی ایٹ کا سالانہ اجلاس فرانس کے ساحلی شہر لی ہار میں آئندہ ہفتے شروع ہو رہا ہے۔ہزاروں افراد نے اجلاس سے قبل تنظیم کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔



مظاہرین نے جی ایٹ ممالک کے خلاف نعرے بازی کی اور امیر ممالک سے دولت کی مساوی تقسیم کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی ریلی کے دوران بعض مشتعل مظاہرین نے قریبی عمارتوں پر پتھراوٴ کیا جس سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.