1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
ملا عمر ہلاک : افغان ٹی وی ، زندہ ہیں، طالبان
اے آر وائی - کابل : افغان ٹیلی ویژن نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کے رہنما ملا عمر کو نیتو افواج کے ایک حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے ۔ افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کوئٹہ سے شمالی وزیرستان جارہے تھے۔
تاہم طالبان ذرائع نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملا عمر محفوظ ہیں۔ افغانستان میں محفوظ مقام سے افغانستان میں جہاد کی قیادت کررہے ہیں ۔
جنوبی افغانستان میں تحریک طالبان افغانستان کے رہنما قاری محمد یوسف احمدی نے نامعلوم مقام سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت ملا عمر کی ہلاکت کی خبر چلا کر طالبان تحریک کو کمزور کرنے کی مذموم سازش کررہی ہے۔ طالبان تحریک پہلے سے زیادہ منظم ہے انہوں نے کہا کہ افغان ٹی وی کی خبر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔