1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
عراق سے برطانو ی فوجوں کی واپسی شروع
اے آر وائی - لندن: برطانوی فوجوں کے عراق سے انخلا کا عمل شروع کردیاگیا ہے ،برطانوی سیکرٹری دفاع کا کہنا ہے کہ عراق سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں برطانوی سیکرٹری دفاع نے دارالعوام کو بتایا کہ عراقی نیول فورسز کی ٹریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور اتوار سے برطانوی فوجوں کا عراق سے انخلا شروع کر دیا گیا ہے ۔ اب تک ایک سو اناسی برطانوی فوجی عراق جنگ میں ہلاک ہو چکے ہیں ۔
فوجیوں کے انخلا کے بعد برطانیہ کا عراق جنگ میں کردار عملی طور پر ختم ہو جائے گا ۔ سابق وزیر اعظم ٹونی بلئیر کو عراق جنگ میں امریکا کا اتحادی بننے اور فوجیں بھیجنے پر سخت تنقید اور ٹرائیل کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔