1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
یورپی یونین کی جانب سے شام پر پابندیاں عائد
اے آر وائی - برسلز: یورپی یونین نے شام میں مظاہرین پرریاستی تشدد کیوجہ سے شام پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے بشار الاسد اور دیگر اہم شخصیات کے اثاثے منجمد کردیے ہیں۔
برسلز میں یورپی یونین کےوزرائے خارجہ اجلاس میں شام کے صدر اور دیگر اہم شخصیات کے اثاثے منجمد کرنے کے علاوہ ان کے یورپی ممالک کے سفر پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں ۔یورپی یونین کے ایک سفارتکار کا کہنا ہے کہ اگرچہ اسے بطور قانون منظور کرلیا گیا ہے تاہم اس پر وزرائے خارجہ اجلاس میں مزید غور کیا جائیگا۔