1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
پڑوس میں اس طرح کے واقعہ پرتشویش ہے ، بھارتی وزیرداخلہ
اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی وزیر داخلہ چدم برم کا کہنا ہے کہ پی این ایس مہران بیس حملے میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔
بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا واقعہ پڑوسی ملک میں ہونا باعث تشویش ہے۔ پاکستان نیول بیس پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت ایک دہشت گردی سے متاثرہ ملک کا پڑوسی ہے ۔ جس سے ہماری سیکورٹی کو بھی خدشات لاحق ہیں ۔ ملا عمر کی ہلاکت کی خبروں کے حوالے سے چدم برم نے کہا کہ کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔