1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
امریکا: میسوری میں طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 90 ہوگئی
اے آر وائی - میسور ی : امریکی ریاست میسوری میں تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں نوے افراد ہلاک ہو گئے۔
ریاست میسوری کے شہر جاپ لن میں اب تک نوے افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں جبکہ شہر میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہے ۔ طوفانی ہواؤں سے کئی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا ہے ۔ متاثرہ ریاست میں ایمر جنسی نافذ ہے ۔ گزشتہ مہینہ بھی چھ امریکی ریاستوں میں طوفان کے باعث ساڑھے تین سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔