1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:48
طرابلس: نیٹو کی بمباری میں 3 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی
اے آر وائی - طرابلس : لیبیا کے دارلحکومت طرابلس پر نیٹو طیاروں کی بمباری سے شہر لرز اٹھا۔ بمباری میں تین افراد ہلاک اور ایک سو پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔ نیٹو حکام کے مطابق بمباری میں قذافی کے کمپاؤنڈ سے ملحق ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے فوج کو ہتھیاروں کی فراہمی ہوتی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب طرابلس کم از کم پندرہ زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا۔ لیبیائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ نیٹو طیاروں نے طرابلس میں موجود فوج کے مرکزی اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا۔ بمباری سے تین افراد ہلاک اور ایک سو پچاس زخمی ہوگئے۔