تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49

ڈومینک اسٹراس مزید مشکلات کا شکار ہوگئے

اے آر وائی - نیویارک: امریکی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ ہوٹل کی ملازمہ کے کپڑوں سے آئی ایم ایف کے سابق سربراہ ڈومینک اسٹراس کا ڈی این اے مل گیا ہے۔ نیویارک کے این بی سی ٹی وی کے مطابق حکام نے بتایا کہ نیویارک کے سوفیٹل ہوٹل کی بتیس سالہ ملازمہ کے کپڑوں سے حاصل مواد ڈومینک اسٹراس کے ڈی این اسے سے میچ کرگیا ہے۔ تاہم نیویارک پولیس نے اس خبر پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔



دوسری جانب اسٹراس کے وکلا نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے سابق سربراہ نے ہوٹل ملازمہ کے ساتھ کوئی زبردستی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.