1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:49
امریکہ اور برطانیہ کا پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کا عزم
اے آر وائی - لندن : امریکا نے کہاہے کہ اختلافات کے باوجود پاک امریکا تعاون وقت کی ضرورت ہے۔جبکہ برطانیہ نے پی این ایس مہران حملے کی مذمت کی ہے۔ لندن میں برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے ہیلری کلنٹن نے کہاکہ پی این ایس مہران جیسےحملوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔
انھوں نے کہاکہ حملے میں کوئی امریکی ہلاک یازخمی نہیں ہوا۔ برطانوی وزیرخارجہ نے بھی کراچی واقعے کی مذمت کی۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے کراچی میں پاکستان نیول اسٹیشن مہران پر ہونے والے دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ امریکہ حملے کے مرتکب عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھے گا۔